شاہکوٹ : دوستوں کے ساتھ کھیلتے جھیل میں گر کر 6 سالہ بچہ جاں بحق
شاہ کوٹ(نامہ نگار) شاہ کوٹ پہاڑی سے ملحقہ جھیل نے ایک اور کمسن بچے کی جان لے لی بتایا گیا کہ طارق طور کا کمسن چھ سالہ بیٹا مومن اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک 100فٹ گہری جھیل میں گر گیا ڈوب جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا اس سے قبل بھی یہ خونی جھیل ایک خاتون سمیت تین افراد کو نگل چکی ہے مگر آج تک حکومت نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں افراد موقع پر جمع ہو گئے اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سخت نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یہاں کے رہائشیوں کو درپیش اس دیرینہ مسئلہ کو حل کیا جائے۔