• news

چمن: پاکستان، افغانستان سرحد9 ویں روز بھی بند ، ہزاروں افراد پھنس کر رہ گئے

چمن(آن لائن)پاکستان افغانستان سرحد 9 ویں روز بھی مکمل سیل رہی سکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے فورسز ابھی تک مورچہ بند اور سیکیورٹی فورسز کے جانب سے سیز فائر رہاسرحد پر دونوں جانب حالات معمول پر آنا شرو ع ہوگئے۔ دونوں ملکوں کے جانب سے امیگریشن سسٹم کے بند ہونے سے ہزاروں افراد سرحد کے دونوں جانب پھنس کر رہ گئے ایف ائی اے حکام کے مطابق چند شدید بیمار افراد کو سرحد پار کرنے کی اجازت دی گئی جبکہ دوسرے مسافر پاسپورٹ ہاتھ میں لئے سرحد کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔ دوسری جانب نیٹو سپلائی ، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈاور دیگر تجارتی سامان سے لوڈ ٹرک سینکڑوں کی تعداد میںسرحد اور راستے میں پھنس کر رہ گئے سرحد پر پھنسے ہوئے لوڈ ٹرکوں میں موجود سبزی اوردیگر خوراک اشیاء خراب ہورہی ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی لوڈنگ کراچی سے بند کردی گئی اور یہاں کلیرنگ ایجنٹس کو سرحد بند ہونے سے یومیہ ڈیمرج کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے مصدقہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی حکام نے پاک افغان سرحد کھولنے کا کہہ دیا تھا لیکن افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کے آئی جی پولیس جنرل رازق نے سرحد کھولنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک ہم سرحد نہیں کھولیں گے جب تک کلی لقمان اور کلی جہانگیر سے پاک فوج نہیں نکل جاتی اور یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے سرحد کھولنے کی پیشکش کو افغان حکام نے نظر انداز کر کے علاقے کو ایک بار پھر کشید ہ صورتحال سے دو چار کردیا ۔

ای پیپر-دی نیشن