شیئرزکی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس میں 100 فیصد کمی کی تجویز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں ٹیکسز کی شرح میں بڑی تبدیلی کی تجاویز تیار کر لیں نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شیئرز کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس میں 100 فیصد کمائی تجویز ہے۔ ایڈوانس ٹیکس 0.2 فیصد سے کم کر کے 0.1 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ شیئرز کی خرید و فروخت پر کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کی تجویز ہے۔5 سال سے زائد عرصے تک شیئرز رکھنے پر کیپٹل گین ٹیکس عائد نہ کرنے کی تجویز ہے۔ شیئرز پر کیپٹل گین ٹیکس کی حد چار سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے کی تجویز ہے۔ تجاویز وزیراعظم کی زیر صدارت اکنامک کوارڈینیشن کونسل اجلاس میں منظور ہوں گی کیپٹل مارکیٹ کی فروخت کے لئے کیپٹل ویلیو ٹیکس واپس لینے کی تجویز ہی ہے۔