امریکہ :نرسنگ ہوم میں فائرنگ پولیس اہلکار 2خواتین ہلاک حملہ آور بھی ماراگیا
اوہائیو (آئی این پی) امریکی ریاست اوہایو میں نرسنگ ہوم میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور بھی مارا گیا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ایک شخص نے ریاست اوہایو کے علاقے کرکرس وائل کے نرسنگ ہوم میں اندھا دھند فائرنگ کرکے دو خواتین کو ہلاک کردیا اور قریب میں ایک راہگیر کو یرغمال بنا لیا۔ مدد کی کال پر پولیس اہلکار پہنچا تو پائن کرک کیئر سینٹر کے قریب جنگل میں چھپے مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اسے بھی ہلاک کر دیا۔ بعدازاں پولیس کے ساتھ فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے نرسنگ ہوم سے حملہ آور، دو خواتین کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس نے حملہ آورکی شناخت تھامس ہارٹلیس کے نام سے کی ہے۔