• news

شہباز شریف بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرنیوالے واحدو زیراعلیٰ عالمی رہنمائوں نے سراہا

لاہور (خبر نگار) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے کلیدی خطاب کیا۔ وزیراعلی محمد شہباز شریف نے لکھی ہوئی تقریر کی بجائے انتہائی مدلل انداز میں زبانی خطاب کیا اور چین کے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ ویژن کو دنیا کے مستقبل کو خوبصورت بنانے کے لئے ایک شاندار اقدام قرار دیا۔ شہباز شریف اس فورم میں شرکت کرنے والے ممالک کے کسی بھی صوبے کے واحد وزیراعلی ہیں جنہیں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ چین کی حکومت کی جانب سے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کی خصوصی دعوت دی گئی تھی۔ عالمی رہنمائوں نے ان کے خطاب کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن