کلبھوشن کیس‘ عالمی عدالت انصاف بھارتی درخواست کی آج سماعت کریگی
ہیگ(اے این این) کلبھوشن یادیو کیس، پاکستان اور بھارت (آج) پیر کو عالمی عدالت انصاف میں اپنا اپنا موقف پیش کرینگے، دونوں روایتی حریف 18سال بعد عالمی عدالت انصاف میں مد مقابل ہونگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت انصاف ہالینڈ کے شہر ہیگ کے گریٹ ہال میں کلبھوشن کی سزائے موت سے متعلق بھارت کی درخواست کی سماعت کرے گی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں سے کہا جائے گا کہ وہ اپنا اپنا موقف پیش کریں۔ پاکستان اور بھارت عالمی عدالت انصاف میں 18 سال بعد مد مقابل ہونگے اس سے پہلے بھارت پاکستان میں اپنے نیول ایئر کرافٹ کو مار گرانے کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا تھا۔