• news

اوباما کو ’’ٹوئٹر‘‘ پر قتل کی دھمکی‘ امریکی شہری کو 5سال قید

نیویارک (آئی این پی) امریکا میں عدالت نے سابق صدر بارک اوباما کو قتل کی دھمکی دینے والے شہری کو 5 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت نے سابق صدر بارک اوباما کو قتل کی دھمکی دینے والے شہری کو 5 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنا ئی ہے۔ شہری نے یہ دھمکی اپنے" ٹوئیٹر" اکائونٹ کے ذریعے دی تھی۔ ریاست اوریگون کی عدالت نے 62 سالہ امریکی شہری جان روس کے خلاف فیصلہ ہفتے کے روز سنایا۔ حکام نے جان روس کو اپریل 2016 میں گرفتار کیا تھا۔ یہ گرفتاری روس کی جانب سے اوباما اور ان کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکی دینے کے اعتراف کے بعد عمل میں آئی۔ علاوہ ازیں امریکی شہری نے تحقیقاتی ادارے "ایف بی آئی" کے ایجنٹوں کو بھی "فیس بک" کے ذریعے دھمکی دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن