• news

لوئر کرم فائرنگ سے پولیٹیکل محررگارڈ جاں بحق کوئٹہ بارودی سرنگ دھماکہ2 اہلکارزخمی

کرم ایجنسی+ کوئٹہ (صباح نیوز)لوئرکرم میں گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیٹیکل محرر اور سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ لوئر کرم کے علاقے اولے میں ایک گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیٹیکل محرر اور سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کردی۔ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقہ مارگٹ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔دھماکہ کے نتیجہ میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے زخمیوں کی شناخت لانس نائیک حق نواز اور حوالدار حبیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ آئی این پی کے مطابق کوئٹہ میں کواری روڈ کے قریب دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن