• news

آسام: بھارت نے چینی سرحد کے قریب ساڑھے 9 کلو میٹر طویل مضبوط ترین پل تعمیر کر لیا، مودی 26مئی کو افتتاح کرینگے

نئی دہلی( نیوز ڈیسک) بھارت نے آسام میں چینی سرحد کے قریب ملک کا سب سے مضبوط اور طویل پل تعمیر کر لیا۔ دفاعی لحاظ سے اہم ترین سمجھے جانے والے اس پل کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی 26مئی کو کرینگے۔ سوا 9 کلو میٹر طویل پل سے 60ٹن وزنی جنگی ٹینک بھی گزر سکے گا، چینی سرحد پل سے محض 100کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ پل کی تعمیر سے بھارتی فوج کیلئے ، چینی سرحد سے متصل علاقوں میں فوری رسائی اور نقل و حرکت میں آسانی ہو جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن