کنٹرول لائن پر پاکستانی فائرنگ سے 5فوجیوں سمیت 9 افراد زخمی بھی ہوئے‘ بھارت کا الزام
سرینگر(اے این این) بھارت نے الزام عائد کیا ہے کنٹرول لائن پر پاک فوج کی فائرنگ سے2 شہریوں کی ہلاکت کیساتھ،5فوجیوں سمیت9افراد زخمی ہوئے ،بڑی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے جبکہ حد متارکہ کے نزدیک تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردیئے گئے ہیں ۔ وادی میں بھارت کے دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا کی طرف سے جاری بیان میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاکستانی فوج کی طرف سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کی طرف سے 120ایم ایم مارٹر شل بھی داغے گئے جن میںسے کچھ شہری آبادی والے علاقوں میں آن گرے ۔ زخمی ہونے والے فوج کے پانچ اہلکار کیری سیکٹر میں تعینات تھے۔