• news

کراچی: زکوٰۃ ، فطرہ کی جبری وصولی روکنے کیلئے حکمت عملی تیار، 30 کالعدم تنظیموں کی فہرست مرتب

کراچی(صباح نیوز) رمضان المبارک کے قریب آتے ہی شہر قائد میں ملک بھر سے مذہبی یا دیگر اداروں کے نام پر کالعدم تنظیموں کی جانب سے زکو ۃ وفطرے کی مد میں رقوم جمع کرنے کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ کراچی پولیس کے انتہائی سینئر افسر نے نجی ٹی وی کو بتایا سی ٹی ڈی کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے کوائف جمع کرنے کا کام مکمل کیا گیا ہے جس میں 30 سے زائد تنظیموں کی فہرست مکمل کرلی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی ایسی تنظیمیں کام کررہی ہیں جو کراچی میں تو فعال نہیں ہیں لیکن وہ زکوٰۃ ، فطرے یا دیگر چیزوں کی مد میں کراچی آکر پیسے جمع کرسکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن