گوجرانوالہ: رقم کے لین دین کے تنازعہ پر 2 نوجوانوں کو قتل کردیا گیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ملزمان نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا، پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں، تفصیلات کے مطابق اعوان چوک کے قریب ڈیرے پر شاہد اور اسکا دوست الیاس موجود تھے کہ اس دوران وہاں آنیوالے ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں گولیاں لگنے کے باعث شاہد موقع پر ہی شدید زخمی حالت میں جان کی بازی ہار گیا، واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والی اروپ پو لیس نے مقتول کی نعش اور زخمی کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر الیاس بھی کچھ دیر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول شاہد کا ملزمان کے ساتھ لین دین کا تنازعہ چلا آرہا تھا مزید تحقیقات کی جارہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔