سپین: بل فائٹنگ کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ
میڈرڈ (صباح نیوز) سپین بھر میں ہزاروں افراد نے ملک میں بیلوں کی لڑائی پر پابندی عائد کرنے کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ احتجاجی ریلیوں میں جانوروں کے تحفظ کے لیے سخت قوانین عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سپین نے روایتی بل فائٹنگ کو سن دو ہزار تیرہ میں قومی ورثہ قرار دے دیا تھا۔ تب سے اس کھیل کے فروغ کے لیے سرکاری فنڈز کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد سے سپین میں ورثے سے متعلق بحث جاری ہے۔ ناقدین کے مطابق محض تماشا دیکھنے کے لیے بیلوں کی لڑائی کروانا وحشیانہ ظلم ہے۔