• news

اتوار بازاروں میں انتظامیہ مہنگائی روکنے میں مکمل ناکام‘ شدید گرمی میں پھٹے پرانے شامیانے پانی عدم دستیاب

لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت اتوار بازاروں میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان کو روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی ۔ رمضان المبارک کی آمد آمد کے باوجود اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا۔گراں فروش حکومتی دعووں کے برعکس اشیاء ضروریہ من مانے نرخوں پر فروخت کر تے رہے۔ اتوار بازاروں سے اعلیٰ حکام کی عدم توجہ کا سلسلہ بھی ختم نہ ہوا۔ شدید گرمی میںشہری پھٹے پرانے شامیانوں کے نیچے خریداری کرتے اور حکام کو کوستے رہے۔ ٹھنڈے پانی ، واش رومزکی عدم دستیابی کے مسائل برقرار رہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سستی اشیاء کی فراہمی پر اربوں روپے کی سبسڈی کے اعلان کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اضافہشروع ہوگیا۔ پھل اور سبزیاں عام شہریوںکی دسترس سیمزید دور ہو گئیں۔ زائد منافع کے لالچ میں درجہ دوم کوالٹی کے پھل اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت کی جاتی رہیں۔ شہر میں سستے رمضان بازاروں کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ سیاست دانوں کی تصاویر والے فلیکسز لگانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز سستے اتوار بازاروں میں پھلوں کے نرخوں میں خاصا اضافہ پایا گیا۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ حکومتی عدم توجہگی جاری رہی تو رمضان المبارک میں پھل عام شہری کی قوت خرید سے باہر ہوجائیں گے ۔ اتوار بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی کے جاریکردہ نرخنامہ کے مطابق گذشتہ روز آلو30روپے، پیاز20 روپے، ٹماٹر24 روپے، لہسن چائنا160 روپے، ، ادرک95 روپے، ، پالک 10روپے، کھیرا40 روپے، ٹینڈیاں50 روپے، لیموں 150روپے، بند گوبھی 20روپے، پھول گوبھی35 روپے، سبز مرچ55 روپے، شملہ مرچ 25روپے، اروی60 روپے، گھیا کدو25 روپے، بھنڈی65 روپے، میتھی 40روپے، مٹر75 روپے فی کلو مقرر کئے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن