نامعلوم افراد نے ایم اے کا طالبعلم قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی
فیروز والا( نامہ نگار) نامعلوم افراد نے تشدد کر کے ایم اے کے طالب علم کو قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی۔ قصبہ آرائیاں والا شیخوپورہ کے رہائشی اسلم بیٹوں عمار یاسر، اویس کے ہمراہ خان پور نہر پر سیر کرنے کے لئے گئے۔ وہاں کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل اور کیری ڈبے میں سوار نامعلوم سات افراد آئے۔ جنہوں نے عمار یاسر کو دیکھ کر ڈنڈوں سے اس پر حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا کر ہلاک کر ڈالا، ملزمان نے بعد میں اسکی نعش نہر میں پھینک دی۔ فرار ہوگئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔