• news

وزیراعظم کا دورہ چین ملکی ترقی و خوشحالی میں نئے باب کا اضافہ ہوگا: عثمان منان شیخ

لاہور (خبر نگار) وزیراعظم کا دورہ چین ملکی ترقی و خوشحالی میں نئے باب کا اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) شمالی لاہور رہنما عثمان منان شیخ نے کہا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چاروں وزاءاعلیٰ کو دورہ پر چین ساتھ لے جاکر ثابت کردیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا عوامی مسائل میں بھی کمی ہوئی عثمان منان شیخ نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حکومتی موقف اور معیشت کی بحالی کے اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن