مسلمانوں کا باہمی اتفاق ہی مشکلات سے نکال سکتا ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا باہمی اتفاق انہیں تمام مشکلات سے نکال سکتا ہے۔ طاغوتی طاقتیں پوری پلاننگ کے ساتھ مسلمانوں کو مسلمانوں کے ہاتھوں قتل کروا رہی ہیں۔ تمام غیر مسلم طاقتوں نے مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیار رکھا ہوا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلمان مذاکرات کے ذریعے باہمی اتفاق و اتحاد پیدا کریں اور ان طاقتوں کو جواب دینے کی حکمت عملی وضع کریں۔