دشمن پاکستان میں انارکی پھیلانا چاہتا ہے : عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے گوادر میں مزدوروں پر فائرنگ کی مذمت اور ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دشمن قوتیں سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ ایک روز قبل مستونگ میں ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے قافلے پرحملہ اور گوادر کا واقعہ ملک دشمن قوتوں کی کاروائی ہے،دشمن ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے۔”ماں “ کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دین اسلام ہی ایک ایسا دین ہے جس نے عورت کو ”ماں“ جیسے ایک مقدس رشتہ اور مقام سے نواز،صرف یہاں تک ہی نہیں بلکہ ماں کی خدمت کرنے والوں کو جنت کا حق دار بھی قراردیا۔