دہشت گردی کا بازار گرم رکھنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں : علامہ ریاض شاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا بازار گرم رکھنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ داعش شیطانی قوتوں کا آلہ کار ہے۔ انتشار و بے یقینی ختم کر کے امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ تعلیمات تصوف سے امن و سلامتی کا تحفہ مل سکتا ہے۔ پاکستان اسلام کا دوسرا دارالخلافہ ہے۔ عالمی سازش کے تحت اسلامی ملکوں میں تباہی پھیلائی جا رہی ہے۔