• news

معاشرے میں امن کیلئے برداشت کلچر کو فروغ دیا جائے: میاں جمیل

لاہور (خبر نگار) علمائے کرام معاشرے میں برداشت کے کلچر کو فروغ دیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدم برداشت انفرادی سطح پر ہو یا اجتماعی معاملات ہوں اس کے نتائج دونوں صورتوں میں خوفناک ہوتے ہیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے پیغام عظمت توحید اور پیغام سیرت مصطفی کو گھر گھر پہنچانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایثار اور احسان کے جذبات کو فروغ دیا جائے تو ملک میں مثبت روایات پروان چڑھیں گی ۔اور معاشرے میں امن و سکون کی فضا پیدا ہو گی۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ امت مسلمہ کی بقا صرف اور صرف قرآن و حدیث پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بدامنی کی سب سے بڑی وجہ دین سے دوری اور غیرذمہ دارانہ رویہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن