• news

زرداری، عمران کا واویلا بلاجواز، مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن بھی جیتے گی: محمودحسین کمبوہ

لاہور (نامہ نگار) سینئر ممبر کوآرڈینیشن وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری محمود الحسن کمبوہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت ملکی ترقی کیلئے عوام کی خوشحالی کیلئے دن رات کام کررہی ہے عمران خان اور آصف زرداری کا واویلا مسلم لیگ (ن) کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں پہلے بھی مینڈیٹ دیا تھا اور اب بھی 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کامیاب ہوگی اور حکومت بنائے گی۔ پاکستان کے عوام پیپلز پارٹی کو آزما چکے ہیں۔ اورعمران خان کی دھرنا سیاست کو مسترد کرچکے ہیں

ای پیپر-دی نیشن