مریم اورنگزیب نے معلومات تک رسائی بل سینٹ میں پیش کر دیا، قائمہ کمیٹی کے سپرد
اسلام آباد ( اے پی پی ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے معقول پابندیوں کے تابع معلومات تک شفاف اور موثر انداز میں رسائی کے حق کے اہتمام کا بل معلومات تک رسائی کا حق بل2017ء ایوان بالا میں پیش کیا چیئر مین سینٹ نے بل متفقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ وزیر ملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئر مین سے درخواست کی یہ بل کمیٹ یسے منظور ہو چکا ہے اس لئے اسے غور لایا جائے۔ چیئر مین سینیٹ نے کہا بل ڈے آف دی آرڈر ز پر نہیں ہے اس لئے آج پر غور نہیں کیا جا سکتا ۔ مزید براں قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ بونیر کیلئے پی ٹی وی کے بوسٹر کی تنصیب کا منصوبہ31دسمبر 2017ء کو مکمل ہو جائے گا، اس منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی بنیاد ی وجہ اراضی کے حصول میں مشکلات اور امن و امان کی صورتحال تھیں۔ شیرا اکبر خان کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا یہ2010ء میں ایوارڈ ہوا، دوبار اس کے پی سی ون پر نظر ثانی ہوئی۔علاوہ ازیں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل تعریف ہے، کھلاڑیوںنے قوم کو خوشیاں دے کر ملک کا نام سر بلند کیا ہے، مصباح الحق ،یونس خان کی قومی ٹیم کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ علاوہ ازیں بنگلہ دیش کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں، مشترکہ عقیدہ، تاریخ اور ثقافت ان تعلقات کو مزید مستحکم بنا سکتے ہیں، پاکستان ایک بھرتی ہوئی معیشت ہے، تمام بین الاقوامی سروے ہمارے ملک کی تیزی سے ترقی اور یہاں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں مثبت رپورٹیں دے رہے ہیں، سی پیک انتہائی اہم کامیابی ہے، جس سے دنیا کی 65 اقوام ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جائیں گی، اس سے نہ صرف پاکستان اور چین کو فائدہ ہوگا بلکہ یہ منصوبہ پورے خطے کیلئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا، پاکستان میں سول سوسائٹی فعال اور میڈیا متحرک ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ یہاں جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے۔