• news

گوردا سپور: بوکھلائے بھارتی فوجیوں نے60 سالہ خاتون کو پاکستانی درانداز قرار دے کر مار ڈالا

امرتسر+سری نگر( نیٹ نیوز+ ایجنسیاں) بوکھلائی ہوئی بھارتی بی ایس ایف نے گورداسپور میں سرحد کے قریب 60سالہ خاتون کو پاکستانی درانداز قرار دیکر فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بی ایس ایف نے بتایا کہ پنجاب کے سرحدی علاقے گورداس پور میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار معمول کا گشت کر رہے تھے ، انہوں نے رات کی تاریکی میں ایک شخص کو باڑھ عبور کر کے پاکستان سے بھارتی حدود میں داخل ہوتے دیکھا اور فائرنگ کر کے اسے مار دیا۔ بعد میں پتہ چلا بھارتی درندگی کا نشانہ بننے والا کوئی مرد نہیں بلکہ ایک عورت تھی اور اس کی عمر بھی60سال نکلی۔ بی ایس ایف ترجمان نے اعتراف کیا ماری گئی خاتون کے پاس سے کوئی بھی قابل ذکر چیز برآمد نہیں ہوئی۔ ترجمان نے اپنے اہلکاروں کی درندگی پر پردہ ڈالنے کیلئے مؤقف اختیار کیا ہے فائرنگ سے پہلے خاتون کو متنبہ کیا تھا تا ہم اس نے اس پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا، جس پر اہلکاروں کوفائرنگ کرنا پڑی۔ بعد ازاں بی ایس ایف نے پاکستان رینجرز کے حکام کو فلیگ میٹنگ میں جاں بحق کی تصاویر فراہم کر دیں تا کہ خاتون کی شناخت کی جا سکے لیکن اب تک پاکستان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں پیر کے روز تعلیمی ادارے کھلتے ہی سینکڑوں طلباء و طالبات بھارتی تسلط اور مظالم کیخلاف پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ بڈ گام میں مظاہرہ کرنیوالے طلبا پر بھارتی فورسز نے اندھا دھند شیلنگ اور فائرنگ کی جس سے 10طلبا زخمی اور کئی بے ہوش ہو گئے طلباء نے بھارتی فوجیوں پر شدید پتھرائو کیا جھڑپوں کی وجہ سے سری نگر گلمرگ روڈ ٹریفک کی آمد و رفت گھنٹوں معطل رہی دکانداروں نے طلباء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج میں دکانیں بند کر دیں زخمی طلباء کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ادھر پہلگام میں درجنوں طلباء نے پولیس اور ہجوم کے سامنے آ کر پاکستانی پرچم لہرا دیا پولیس نے کریک ڈائون کر کے 9طلباء عادل احمد، معین احمد، محمد اسرار، عاقب احمد ، جاوید احمد ، شبیر احد ، سہیل احمد ، عبدالوحید اور محمد عباس کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ ادھر سری نگری میں ایس پی کالج کے احتجاجی طلباء نے بھارتی فورسز کے اہلکاروں پر شدید پتھرائو کیا جس سے 5پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ اہلکاروں نے کالج کے اندر گھس کر طلباء پر شیلنگ اور فائرنگ کی اس دوران ایس پی سکینڈری ہائی سکول کے درجنوں طلباء بھی احتجاج کرتے باہر نکل آئے جھڑپوں کے دوران15طلباء زخمی ہوئے علاوہ ازیں کئی روز سے لا پتہ نوجوان زبیر احمد تور ے سے متعلق گزرشتہ روز ایک ویڈیو کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ اس نے مجاہدین میں شمولیت اختیار کر لیاور بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے لڑنے کا اعلان کیا زبیر احمد تورے سے متعلق شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اسے بھارتی فوج نے اغوا کیا تا ہم اسکی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شوپیاں میں کئی روز جاری ہڑتال ختم کر دی گئی دوسری طرف کٹھ پتلی انتظامیہ نے دختراں ملت کی سر براہ آسیہ اندرابی پر شدید علیل ہونے کے باوجود پی ایس اے کا کالا قانون نافذ کرتے ہوئے انہیں کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیا ادھر سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان 15روز سے معطل بس سروس کا رواں امن گزشتہ روز بحال ہو گئی گزشتہ روز 10مسافروں کو لیکر بس کمان پوسٹ سے مظفر آباد گئی اسی طرح جموں میں ایک بھارتی فوجی نے اپنے کیمپ میں سرکاری رائفل سے گولی مار کر خود کشی کر لی ایک ہفتے کے دوران فوجی کی خود کشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے جنوری2007ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں382بھارتی فوجی اور فوجی افسر خود کشی کر چکے ہیں۔بھارتی صحافی پریم شنکر چھانے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کو شرمناک قرار دیدیا اور کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج70لاکھ کر کے بھی کشمیریوں کو قابو نہیں کیا جا سکتا کشمیر میں حالت دیکھ کر چلو پھر پانی میں ڈوب مرنے کو دل کرتا ہے بحق جندال کو نریندر مودی نے نہیں بھیجا تھا بحق جندال کو نواز شریف نے خود بلاا تھا انہوں نے کہا کہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیاں قابل مذمت ہیں ایسے حالات ہو گئے ہیں کہ کشمیر پر ڈائیلاگ کا …… نہیں دکھتا بھارت کو کشمیری نیشنل ازم کو قبول کرنا چاہئے بھارت کشمیر پر ڈائیلاگ کی طرف نہیں جانا چاہتا۔ بد قسمتی ہے نریندر مودی اپنے کھٹمنڈو کے سوا کچھ نہیں دیکھتے کشمیر میں پیلٹ گنز سے سینکڑوں افراد معذور اور نا بینا ہوئے کشمیر ی نوجوانوں کے جذبات پر توجہ دینی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن