• news

نئی پالیسی بنا رہے ہیں‘ پاکستان اور افغانستان دونوں پر لاگو ہو گی : میک ماسٹر

واشنگٹن(آن لائن)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل ایچ آر میک ماسٹر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایک ایسی پالیسی پر کام کررہی ہے جس کا اطلاق پاکستان اور افغانستان دونوں پر کیا جاسکے اور جلد ہی اس پالیسی کا اعلان کردیا جائے گا۔واضح رہے یہ پہلا موقع ہے جب کسی اعلیٰ امریکی عہدے دار نے یہ کہا ہے کہ ٹرمپ کی نئی پالیسی پاکستان کے حوالے سے بھی ہوگی، اس سے قبل سامنے آٓنے والے تمام بیانات میں اسے افغان پالیسی کا نام دیا جاتا رہا تھا۔وائٹ ہاو¿س میں نیوز بریفنگ کے دوران جنرل میک ماسٹر کا کہنا تھا کہ ’آئندہ چند ہفتوں کے اختتام پر ہمارے پاس افغانستان، پاکستان اور بالعموم خطے کے مسائل کے حل کے لیے کہیں زیادہ مو¿ثر حکمت عملی موجود ہوگی‘۔ انتظامیہ ہزاروں کی تعداد میں اضافی فوجیوں کو افغانستان روانہ کرنے کی پیشکش پر غور کررہی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے غیر ملکی دورے سے واپس آنے کے بعد اس کا فیصلہ کریں گے۔ جنرل میک ماسٹر کے مطابق اس پالیسی کا اطلاق پورے جنوبی ایشیائی خطے پر بھی ہوسکے گا۔جنرل میک ماسٹر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ’امید کرتے ہیں کہ مسلم اتحادی ممالک بنیاد پرست اسلامی نظریے کے خلاف مو¿ثر کارروائی کریں گے‘۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ٹرمپ ریاض اور برسلز میں کن معاملات پر اظہار خیال کریں گے تو امریکی مشیر سلامتی نے کہا کہ وہ ’افغانستان میں بنیادی مقاصد کے حصول کے لیے متحد رہنے‘ کی ضرورت پر زور دیں گے جس کا ایک پہلو یہ ہے کہ انتہاپسندوں کو اپنی سرزمین سے دہشت گرد حملوں کی اجازت نہ دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن