• news

فنکشنل کمیٹی کا اجلاس، وقف املاک بورڈ کی جائیدادوں پر قبضہ کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیداداوں پر قبضے کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ نے ہندو، بدھ اور دوسری اقلیتوں کے مذہبی مقامات و عبادتگاہوں کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے علاوہ طبی سہولیات بالخصوص سندھ اور خیبر پختونخوا میں بڑھائی جائیں۔ اربوں روپے کی متروکہ وقف املاک بورڈ کی پوشیدہ جائیدادوں کا محکمہ مال کے ذریعے پتا چلایا جائے۔ زیر التواءعدالتی مقدمات جلدسے جلد نمٹانے کے لیے قانونی مشیر رکھے جائیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ فیصل آباد میں بورڈ کی جائیداد کے معاملے میں صوبائی حکومت مداخلت کررہی ہے۔ سرکاری جائیداد کی ایک ایک انچ زمین قابض گروپوں سے وا گزار کرائی جائے ۔ وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہا کہ محکمہ مال میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے بتا یا کہ جائیدادوں پر قبضے چھڑانے کے لیے اقدامات شروع ہیں۔
فنکشنل کمیٹی

ای پیپر-دی نیشن