چین: یونیورسٹیوں کے 7فیصد طلبا کو جسمانی یا زبانی تشدد کا سامنا
بیجنگ (آئی این پی )چینی یونیورسٹیوں کے کیمپس میں سات فیصد طلباءکو نامعلوم افراد کی جانب سے ہراساں کیا جاتا ہے۔یہ بات ایک سروے میں سامنے آئی ہے جو چین کی 100یونیورسٹیوں کے 601طلباءسے کیا گیا ہے ۔چائنا یوتھ ڈیلی کی تازہ ترین رپورٹ میں اس سروے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چین کی 100سے زائد یونیورسٹیوں میں سات فیصد طلباءکو نامعلوم افراد کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں ،7.58فیصد کو نامعلوم افراد کی طر ف سے زبانی یا جسمانی طورپر ہراساں کیاگیا جبکہ 65.24فیصد طلباءکو ان کے ہم جماعتوں کی طرف سے ہی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ۔رپورٹ کے مطابق کئی واقعات میں متاثرین نے براہ راست سامناکرنے کی کوشش نہیں کی جبکہ زیادہ تر نے شرمندگی سے بچنے کے لئے اپنے گھر والوں اور اساتذہ کو آگاہ نہیں کیا ۔ طلباءکا کہنا ہے کہ انہیں یونیورسٹی کیمپس میں زیادہ حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے ، 58.81فیصد طلباءکا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کیمپس میں عام لوگوں کو آنے جانے کی کھلی آزادی ہے جبکہ 81.38فیصد نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو لوگوں کے آزادانہ آنے جانے پر قابو پانا چاہئے ۔
چینی یونیورسٹیاں