• news

ترکی، ”پی کے کے“ کے خلاف آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

انقرہ (اے پی پی) ترکی کے ضلع شرناک کی تحصیل قاتو داع میں دہشت گرد تنظیم ”پی کے کے“ کے خلاف آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحے اور گولہ بارود کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق قاتو داع میں 19 اپریل کو شروع کیا گیا۔23 ویں جینڈر میری سرحدی کمانڈ آفس کی زیر کمانڈ 26 دن سے سخت و موسمی حالات میں جاری اس آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم کے زیر استعمال غاروں کی ایک ایک کر کے تلاشی لی جا رہی ہے۔غاروں کی تلاشی کے دوران ”پی کے کے“ کے دہشت گردوں کی طرف سے چھپائے گئے لانگ بیرل اسلحے، 29 ہزار 730 گولیوں، ایک ہزار 932 راکٹ لانچر ایمونیشن، ایک ہزار 413 ڈوچکا ایمونیشن، 3 دستی بموں، ایک ہزار 19 لیٹر ڈیزل، ایک ٹن امونیم نائٹریٹ اور 59 گیس سیلنڈروں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ترکی/اسلحہ برآمد

ای پیپر-دی نیشن