بیلسٹک میزائل تجربے میں نئی قسم کا ہواسونگ ۔12 راکٹ استعمال کیا:شمالی کوریا
سیﺅل (نوائے وقت رپورٹ/آن لائن/ اے پی پی) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے اتوار کے بیلسٹک میزائل کے تازہ ترین کامیاب تجربے میں نئی قسم کا راکٹ ہوا سونگ۔ 12 استعمال کیا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق ریاست کے رہنما کم سونگ ان نے اس تجربے کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا اور میزائل کی تیاری میں حصہ لینے والے انجنیئرز کو گلے لگا کر شاباش دی ۔دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اس کی مدد سے بحرالکاہل میں واقع امریکی فوجی اڈوں کو باآسانی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اننف نیو گرتیر یز نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔