آئیوری کوسٹ کے کئی شہروں میں فوج اور باغی مد مقابل، لڑائی جاری
عابد جان (صباح نیوز)افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں فوج کی جانب سے بغاوت کچلنے کی کوشش کے دوران دار الحکومت سمیت متعدد شہروں میں شدید لڑائی اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سرکاری فوج اور تنخواہوں اور دیگر مالی مراعاتیں نہ ملنے کے خلاف بغاوت کرنے والے فوجیوں کے درمیان دارالحکومت عابد جان اور دوسرا بڑا شہر ہوآیکے میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔لڑائی کے باعث تجارتی مراکز کی سرگرمیاں معطل اور لوگ اپنے گھروں میں محبوس ہوکر رہ گئے ہیں۔
، ساتھ ہی ملک کے دوسرے بندرگاہ سان پیدرو میں بھی بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ہے، بدامنی کی وجہ سے اور لوٹ مار سے بچنے کے لئے آج آئیوری کوسٹ کے تمام بینک بند کردیے گئے ہیں۔تین سو کے قریب فوجیوں کے ٹولے نے تنخواہیں اور بونس نہ ملنے پر جمعے کے روز بغاوت کردی تھی، فائرنگ کے کے باعث ایک شخص ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، اس دوران سرکاری فوج نے بغاوت پر اتر آنے والے فوجیوں کے خلاف مسلح آپریشن شروع کردیا گیا ہے