بھارت کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں فائرنگ 4 زخمی ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
کھوئی رٹہ(اے این این) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر پھر اشتعال انگیزی، کھوئی رٹہ سیکٹر میں سول آبادی کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس پر دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ گائوں چتر، ٹائیں، کیٹھی، جنجوٹ بہادر، جگا لپال پر انڈین آرمی کی بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی فائرنگ کا سلسلہ شام 6بجے شروع ہوا۔ سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔4 افراد زخمی ہو گئے