• news

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ، قومی سکواڈ کے لندن میں ڈیرے

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے قومی سکواڈ لندن پہنچ گیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد ون ڈے کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، بابر اعظم، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی اور شاداب خان اور دیگر ٹیم آفیشلز لندن پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ شب علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور سے شعیب ملک، محمد حفیظ، عمر اکمل، عماد وسیم، جیند خان، فہیم اشرف اور فخر زمان نے لاہور سے لندن کےلئے روانہ ہوئے تھے۔ نجی مسائل کی وجہ سے ویسٹ انڈیز سے وطن واپس آنے والے اوپنر احمد شہزاد جمعرات کو روانہ ہوں گے۔قومی سکواڈ کا کیمپ 18 مئی سے برمنگھم میں شروع ہو گا۔ گرین شرٹس 27 مئی کو بنگلہ دیش کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گے جبکہ 28 مئی کو دوسرا پریکٹس میچ آسٹریلیا سے ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا ٹاکرا 4 جون کو روایتی حریف بھارت سے ہو گا جبکہ 7جون کو جنوبی افریقہ اور 12جون کو سری لنکا کےساتھ میچز ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن