• news

ہائیکورٹ نے حافظ سعید نظربندی کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید ودیگر رہنمائوں کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 23مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں وفاقی نظرثانی بورڈ نے13مئی کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی کا کیس سناتھا جس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اس لئے ہمیں نظرثانی بورڈ کے اس فیصلہ کا انتظار کرنا چاہیے جس پر حافظ محمد سعید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ29اپریل کو جماعۃ الدعوۃ کے رہنمائوں کی نظربندی کے تین ماہ مکمل ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن