• news

میری بیٹی ساجدہ کو زیادتی کے بعد جلایا گیا: والد کا پولیس کو بیان

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈھڈی والا میں مالکان کے ہاتھوں جلائی جانے والی گھریلو ملازمہ کا کیس نیا رخ اختیار کر گیا بچی کے ساتھ مالکان نے پہلے جنسی زیادتی کی، بعد میں جلایا گیا۔ والد کا بیان پولیس نے ریکارڈ کر لیا متاثرہ کو حالت نازک ہونے پر الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا، تفصیلات کے مطابق الائیڈ ہسپتال میں زیرعلاج دس سالہ ساجدہ بی بی کے والد چک نمبر559گ۔ب کے منظور احمد نے میڈیا کو بتایا کہ چک نمبر214ر۔ب ڈھڈی والا رسول نگر کے عبدالغفور کے گھر میں اپنی بیٹی کو ملازمہ رکھوایا ہوا تھا جس نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور والدین کو بتانے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دیں بچی کی چیخ و پکار پر اسے جلا دیا گیا جس کا علاج نہ کروانے پر اس کے زخموں میں کیڑے پڑ گئے ہیں اور اب سرکاری ڈاکٹرز بھی اس حالت میں علاج سے گریزاں ہے منظور احمد کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزموں کو گرفتار کیا اور بعد میں رشوت لے کر چھوڑ دیا ہے۔ میری معصوم بیٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی پھر اسے جلایا گیا اور صدر پولیس جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن