• news

9 ماہ میں بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو میں 5.06 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17 ء میں پہلے نو ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں ( ایل ایس ایم) کے شعبہ کی شرح نمو 5.06 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی شرح نمو 4.75 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2017ء کے دوران شعبہ کی شرح ترقی میں 10.46 فیصد کانمایاں اضافہ ہواہے جبکہ مارچ 2016ء میں شرح نمو 7.46 فیصد رہی تھی اور ضروری 2017ء کے مقابلہ میں مارچ 2017ء کے دوران شعبہ کی شرح ترقی میں9.11 فیصد کا اضافہ ہواہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران فوڈ، بیوریجز، تمباکو ، ادویہ سازی اور آٹو موبائیلز کی صنعتوںکی کارکردگی میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن