چکوال: کنویں کی صفائی کرتے دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق، 2 کی حالت غیر
چکوال (نمائندہ خصوصی) کنویں کی صفائی کرتے دم گھٹنے سے تین مزدور جاں بحق ہوگئے۔ ڈھوک رانجھا داخلی تھانہ نیلا کے علاقے میں ایلیٹ فورس کا ملازم 30 سالہ قیصر محمود اپنے گھر میں کنویں کی صفائی کیلئے پٹرول انجن لیکر کنویں میں اترا لیکن جب پٹرول انجن چلایا تو کنویں میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے قیصر محمود، 50 سالہ نثار احمد اور کرکٹ کا کھلاڑی 18 سالہ محسن شہزاد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد ریاض اور جنید کو زندہ حالت میں نکال لیا گیا جنہیں ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انکی حالت اب بہتر ہے۔