• news

ٹرمپ سعودی عرب میں اسلام کے روشن پہلوؤں پر خطاب کریں گے

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے دوران مسلم حکمرانوں کے سامنے اسلام کے روشن پہلوں پر خطاب کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائو س کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے دوران 50 اسلامی ممالک کے سربران مملکت سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے ساتھ ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس موقع پر اسلامی سربراہان مملکت سے اہم خطاب بھی کریں گے، جس میں ان کا موضوع اسلام اور اس کے روشن پہلو ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن