• news

وہاڑی: دونوں ہاتھوں سے محروم باہمت سیکنڈ ائر کی طالبہ، پائوں کی مدد سے لکھتی ہے

وہاڑی(نامہ نگار) نواحی گائوںچک نمبر97ڈبلیوبی کی رہائشی با ہمت طالبہ فرحانہ حنیف دونوں ہاتھوں سے محروم ہونے کے با وجود پہلی جماعت سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے ان دنوں سکینڈ ائیر کے سالا نہ امتحانات میں شریک ہے اور اس کے دونوں ہاتھ کہنیوں تک نہیں ہیں اوروہ اپنے پا ئوں کی مد د سے لکھتی ہے اور امتحانات میں بھی پا ئوں سے لکھ کر پیپر حل کررہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پیدائشی طور پر کہنیوں تک دونوں ہا تھوں سے محروم ہونے کے با وجود اس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور بغیر کسی سہارے کے اپنے کام خود کرتی ہے ۔اسکی والدہ بھی وفات پا چکی ہیں اور اس کی رہنما ئی کرنے والا کوئی بھی خاتون گھر میں نہیں ہے اس کے با وجود اس نے ہمت نہیں ہاری۔

ای پیپر-دی نیشن