وزیراعلیٰ بلوچستان نے مستونگ گوادر سانحات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹیز بنانے کا اعلان کردیا
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان نے مستونگ اور گوادر سانحات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ دونوں واقعات کیلئے علیحدہ علیحدہ جے آئی ٹی بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے یہ اعلان غفور حیدری کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔