• news

ہائی بلڈ پریشرسے آگا ہی کا عالمی دن آ ج منایا جائے گا

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون( ہائی بلڈ پریشر) سے آگا ہی کا دن آ ج بدھ کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصدہائی بلڈ پریشر کی وجوہات،علامات،علاج و پرہیز اور اس کے تدارک کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،ورکشاپس،واکس اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت اور مقررین بلڈ پریشر کے اسباب اور اس کے علاج و پرہیز کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن