• news

افغان سرحد پر باب دوستی 12 ویں روز بھی بند، ہر قسم کی تجارت معطل رہی

چمن (این این آئی) پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان کشیدگی میں کمی کے باوجود باب دوستی 12 ویں روز بھی ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت کیلئے بند رہا۔ چمن بارڈر کی بندش سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت دو طرفہ تجارت معطل رہی تاہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیمار افغان شہریوں کو پاسپورٹ پر افغانستان جانے کی اجازت برقرار ہے۔ اب تک 100 سے زائد افغان شہری واپس جاچکے ہیں۔کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں بدستور سکیورٹی فورسز موجود ہیں جہاں ابھی تک مردم شماری کا آغاز نہیں ہوسکا، آئی جی ایف سی کی جانب سے افغان شیلنگ سے متاثرہ دیہات میں امدادی اشیاء کی تقسیم جاری رہی۔

ای پیپر-دی نیشن