.ٹرمپ نے روسی وزیر خارجہ سے ملاقات میں خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا : واشنگٹن پوسٹ
واشنگٹن(آن لائن،بی بی سی)امریکی صدرنئے تنازعہ میں پھنس گئے، واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے روسی وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران انتہائی خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا۔ ادھر ٹرمپ نی حقائق بتانے کے مکمل اختیار کا دفاع کرتے کہا معلومات دہشتگردی داعش کے خلاف کارروائی پر مبنی تھیں۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے سکیورٹی کو لے کر صدر ٹرمپ کے بلندو بانگ دعوئوں کے پول کی قلعی کھول دی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران صدر نے انتہائی خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا۔