24 ارب ڈالر کے ایم او یوز پر دستخط کیلئے وفود آ رہے ہیں: پرویز خٹک
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا۔ پشاور سے راولپنڈی تک دو ریلوے ٹریک بچھائیں گے۔ چوبیس ارب ڈالر کے منصوبوں کے ایم اویوز کیلئے وفود آ رہے ہیں۔ جن میں 1900 میگاواٹ بجلی، انڈسٹریل پارکس سمیت کئی دیگرمنصوبے شامل ہیں۔ منصوبوں میں بیشتر اضلاع میں فاسٹ ریلوے ٹریک کا جال شامل ہے۔