سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں نے احتجاجاً کالی پٹیاں باندھ کر کام کیا
لاہور (نیوزرپورٹر) سوشل سکیورٹی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے کل کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق پنجاب بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاجاً کالی پٹیاں باندھ کر کام کیا اور احتجاجی بینرز آویزاں کیئے جن پر مطالبات درج تھے۔سوشل سکیورٹی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران نے کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی تنخوہیں اور الاو¿نسز بڑھانے کے باوجود محکمہ سوشل سیکورٹی کے حکام بالا اپنے ڈاکٹروں کیلئے تنخواہ میں اضافہ نہیں کر رہے ہیں اور سوشل سکیورٹی کے ڈاکٹرز ملازمت چھوڑ کر جار ہے ہیں۔ سوشل سکیورٹی میں کام کرنے والے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو بغیر معاوضے کے دو دو ہسپتالوں میں کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔اگلے ہفتے پنجاب بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔