اسلامیہ کالج سول لائنز میں اقبال کے نام سے منسوب نئے اکیڈیمک بلاک کی تعمیر
لاہور (پ ر) گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنزز میں طلبہ کی بتدریج بڑھتی تعداد کے پیش نظر حکومت پنجاب نے 17 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے اقبال کے نام سے منسوب نیا اکیڈیمک بلاک تعمیر کروایا ہے۔ گزشتہ روز اس بلاک کی افتتاحی تقریب وزیر تعلیم (برائے ہائر ایجوکیشن) پنجاب سید رضا علی گیلانی کے ہاتھو انجام پائی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے ادارہ کے مثالی نظم و ضبط کی تعریف کی۔ ادارہ کے پرنسپل جاوید احمد باجوہ نے اپنے خطاب میں حکومت پنجاب کی جانب سے نئے اکیڈیمک بلاک کی تعمیر اور جملہ سہولیات کی فراخدلانہ پیشکش پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلاشبہ اسلامیہ کالج سول لائنز نسلوں کی تربیت کا امین تعلیمی ادارہ ہے۔