• news

پنجاب کمشن برائے حقوق خواتین کا لڑکیوں کو دفاعی کورسز کروانے کا فیصلہ

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین نے لاہور ہائی سکولز اور کالجز کی سطح پر لڑکیوں کے اپنے دفاع کیلیے کورسز کے اجراءکے سلسلے میں صوبائی وزارت کھیل کو خط ارسال کردیا ہے تاکہ اپنے دفاع کی تربیت اور متعلقہ کھیلوں کے انتظامات کرکے یکساں مواقع پیدا کیے جا سکیں۔اس ضمن میںچیئرپرسن پی سی ایس ڈبلیو فوزیہ وقار نے کہا کہ اپنے دفاع کے کورسز جسمانی فٹنس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ، روزگار کی جگہوں اور دیگر مقامات پر ہراساں کیے جانے کے خلاف نہایت کارگر بھی ثابت ہوں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن