بھارتی حیدر آباد میں کرکٹ میچ کے دوران فیلڈر بیٹ لگنے سے ہلاک
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی شہر حیدر آباد کے ضلع بہادر پورہ میں دوستانہ کرکٹ میچ کے دوران 22 سالہ عبدالواجد کیچ لینے کیلئے لپکا تو دوسری ٹیم کے بیٹسمین کا بیٹ ان کے سر سے ٹکرا گیا جس کے بعد وہ چوٹ کی شدت سے پتھر سے بنی ہوئی وکٹ پر گر گیا اور چل بسا۔عبدالواجد گرتے ہی بے ہوش ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے متوفی کے بھائی کی درخواست پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔