• news

فلم ”رنگ باز“ کا پہلا سپیل مکمل ‘مزید شوٹنگ بیرون ملک ہوگی

لاہور(کلچرل رپورٹر)ہدایتکارفاروق مینگل نے اپنی نئی فلم”رنگ باز“کی شوٹنگ کاپہلاسپیل مکمل کرلیا جس کے مرکزی کرداروں میں انہوں نے دونئے فنکاروں اعصام علی اور نمرہ جیکب کو متعارف کرایا ہے ۔دونوں فنکار اس سے قبل ماڈلنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں ساجد حسن، نوشابہ،عجب گل اور آصف خان بھی شامل ہیں ۔فلم کا میوزک سجادحسین نے ترتیب دیاہے جس کی شوٹنگ کا آغازسوات میں کیاگیا ہے اور مزید شوٹنگ بیرون ملک کی جائے گی۔واضح رہے کہ فاروق مینگل متعددڈراموں کی ڈائریکشن دے چکے ہیں ۔انہوں نے گزشتہ برس فلم ”ہجرت“ بنائی تھی جس میں انہوں نے رابعہ بٹ اوراسدزمان کو متعارف کرایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن