اداکار جان ریمبو کا کارڈیالوجی میں ای سی جی، رپورٹ کلیئر
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارجان ریمبونے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی میں ای سی جی کرائی، رپورٹ کلیئرآگئی ۔ جان ریمبودل کی تکلیف کے باعث منگل کی صبح ساڑھے پانچ بجے پی آئی سی گئے جہاں ان کی ای سی جی کی گئی اورانہیں دوگھنٹے ہسپتال میں رکھا گیا۔انکی ای سی رپورٹ کلیئرآنے کے بعد اداکار کوگھرجانے کی اجازت دےدی گئی ۔اس حوالے سے جان ریمبوکاکہناتھاکہ یہ روٹین کاٹیسٹ تھاخداکاشکرہے کہ میں دل کی بیماری سے محفوظ ہوں ۔