• news

عثمان سلیم پی پی وسطی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل‘ اظہر حسن گوجرانوالہ اعجاز چیمہ سیالکوٹ کے نائب صدر مقرر امریکی قونصلیٹ کی بلاول سے ملاقات

لاہور+ کراچی (خبر نگار+ آن لائن) بلاول بھٹو زرداری نے وسطی پنجاب کے اہم عہدوں کیلئے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ ملک عثمان سلیم پی پی پی وسطی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل‘ اظہر حسن ڈار کو گوجرنوالہ، اعجاز چیمہ کو سیالکوٹ اور اسد پرویزکو راولپنڈی کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ادھر کراچی میں چیئرمین پیپلزپارٹی سے امریکی قونصلیٹ جنرل نے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی قونصلیٹ جنرل نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنی والدہ کے نقش قدم پر چل رہا ہوں۔
بلاول

ای پیپر-دی نیشن