”روس سے خفیہ معلومات کا تبادلہ“ خبر پر مشیر قومی سلامتی کی بریفنگ کے بعد ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں کی تکرار
واشنگٹن(اے این این + بی بی سی) ”واشنگٹن پوسٹ“ میں شائع خبرکے حوالے سے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر کی وائٹ ہاو¿س میں پریس کانفرنس کے بعد خبر رساں ویب سائٹ بز فیڈ کے نمائندے نے ٹویٹ کی کہ وائٹ ہاﺅس میں صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں کے درمیان تکرار ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر نے روسی سفیر کے ساتھ بات چیت کے دوران کچھ خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا۔ یہ گفتگو دولتِ اسلامیہ کے ایک منصوبے کے بارے میں ہو رہی تھی۔ اس خبر کی وضاحت کے لیے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر کی وائٹ ہاﺅس میں پریس کانفرنس ہوئی جس میں انہوں نے اس خبر کی تردید کی اور کہا کہ 'جس طرح سے یہ خبر بیان کی گئی ہے وہ غلط ہے۔ میں اس وقت کمرے میں خود موجود تھا۔ ٹویٹس میں ذکر کیا کہ اس پریس کانفرنس کے بعد مختلف صحافی مزید معلومات کے لئے انتظار کر رہے تھے جب صدر ٹرمپ کے قریبی رفقا 'سٹیو بینن، شان سپائسر، سارہ سینڈرز اور مائیک ڈبکے کیبنٹ روم میں جاتے ہوئے دیکھے گئے اور وہ خوش نہیں لگ رہے۔ ' اس کمرے میں جہاں یہ سینئر اہلکار جمع ہوئے ہیں وہاں سے چیخنے کی آوازیں آ رہی ہیں۔
تکرار